آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا

21

مظفرآباد( پی آئی ڈی)18 جون: آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغازمیں وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے شہدائے تحریک آزادی کشمیر ،ایران پر اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے افراد، شہدائے فلسطین اور حال ہی میں وفات پاجانے والے افراد کے بلندی درجات کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی۔ ایوان میں وزیرخزانہ عبدالماجدخان نے آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا نظرثانی میزانیہ 25-2024( جاری و ترقیاتی) و تخمینہ میزانیہ 26-2025 (جاریہ و ترقیاتی ) ایوان میں پیش کیا۔

Comments are closed.