چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ اور آزاد جموں و کشمیر عدلیہ کی ایک نامور شخصیت بوستان چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے

21

مظفرآباد (پی آئی ڈی)18جون: چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ اور آزاد جموں و کشمیر عدلیہ کی ایک نامور شخصیت بوستان چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کی عدالتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم انتہائی شریف النفس، ملنسار، قابل اور محنتی انسان تھے جو قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی خدمات بطور جج اور بطور وکیل ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات پوری ریاست کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور ججز صاحبان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی پوری عدلیہ مرحوم کے لواحقین کے سوگ میں برابر شریک ہے۔ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں 19 جون 2025 کو صبح عدالتی کارروائی کے آغاز پر مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک فل کورٹ تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب بھی منعقد ہو گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔

Comments are closed.