بگ کیچ اپ مہم 16 تا 28 جون سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا
بھمبر(پی آئی ڈی) بگ کیچ اپ مہم 16 تا 28 جون سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، میٹنگ میں تحصیل مفتی مولانا عابدغزالی ، مولانا ظہور احمد نقشبندی، مولانا حافظ اظہر، لوکل کونسلرز، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر میں بھی عالمی ادارہ صحت اور فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایمونائزیشن کے تعاون سے پانچ سال سے کم عمر ایسے بچے جن کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کوئی خوراک کسی بھی وجہ سے نہیں دی جا سکی، ان بچوں کے لیے Big Catch-up مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں 05 سال سے کم عمر بچوں کو روٹین حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں کے محکمہ صحت عامہ کی 40 موبائل ٹیمیں ضلع بھر میں مختلف ایریاز میں آؤٹ ریچ سیشن کے انعقاد کر کے 11165 بچوں کو روٹین ایمیونائزیشن کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائیں گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تمام شرکا سےحفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت اور اہمیت کے متعلق اپنا بھرپور کردار ادا کرنےپر زور دیا۔
Comments are closed.