گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
ملاقات میں صوبہ میں امن وامان، معاشی و ضم اضلاع کی صورتحال،صوبہ کوماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور کھیلوں کے فروغ بالخصوص خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں تعلیم، تجارت، زراعت و سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
خیبرپختونخوا صوبہ عرصہ دراز سے دھشتگردی کا شکار ہے،گورنر خیبر پختونخوا
پولیس اور سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے قابل قدر پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کریم کنڈی
صوبے کے وفاق کیساتھ کچھ مسائل ہیں جن کو جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے حل کیا جاسکتا ہے،فیصل کریم کنڈی
گورنر کی آسٹریلین ہائی کمشنر کو صوبہ کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ میں اضافہ کی بھی تجویز
پرامن معاشرے کی تکمیل کے لیے تعلیم بنیادی ہتھیار ہے،فیصل کریم کنڈی
بحیثیت گورنر صوبہ کے نوجوانوں کو تعلیم اور کھیل کے میدان میں اگے لانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہوں، فیصل کریم کنڈی
صوبہ میں انجمن ہلال احمر کی برانچز کی خدمات کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں،فیصل کریم کنڈی
ریڈ کریسنٹ کے زیرانتظام پشاور میں فری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا اور اس سروس کو ضم اضلاع سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں پہنچایا جائے گا، فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا میں گلیشئیرز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث صوبہ کو سب سے زیادہ ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
ملاقات میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے جدید ٹیکنالوجی، طلباء کیلئے وظائف کے حوالے سے گورنر کے وژن کوسراہا
آسٹریلیا کھیلوں کے فروغ بالخصوص خواتین کی کھیلوں میں شمولیت کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہا ہے،آسٹریلین ہائی کمشنر
آسٹریلین ہائی کمشنر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا
Comments are closed.