پاک برطانیہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے، رضوان جعفر
پاک برطانیہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے، رضوان جعفر
میڈ ان پاکستان موومنٹ کے وفد کا برطانوی پارلیمنٹ پاکستان ہائی کمشنر یوکے اور تجارتی مراکز کا دورہ
کراچی: میڈ ان پاکستان موومنٹ کے وفد نے بانی و چیئرمین رضوان جعفر کی قیادت میں برطانیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں ہائی کیو گروپ کے سی ای او ممبر پی بی بی سی عاطف اقبال و دیگر صنعتکار شامل تھے۔ وفد نے میڈ ان پاکستان مصنوعات کے فروغ کے سلسلے میں برطانوی پارلیمنٹ پاکستان ہائی کمشنر یوکے اور مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔



اس موقع پر رضوان جعفر نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ میڈ ان پاکستان موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستانی مصنوعات برطانیہ سمیت دنیا بھر میں روشناس کرانے اور اس کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ عاطف اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہیلتھ سیکٹر میں دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھائیں گے۔ فارما سوٹیکل ، نیوٹراسوٹیکل آلات اور ادویات ، ہیلتھ ڈیوائسز کے امپورٹ اور ایکسپورٹ کو ترقی دیں گے۔ پاکستان برٹن بزنس کونسل کے سی ای او راشد اقبال خان نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی مصنوعات کی ترقی و ترویج کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کھانے بہت مشہور ہیں۔ پاکستانی ریسٹورنٹس میں انگریزوں کا میلہ لگا ہوتا ہے۔ پاکستان ہائی کمشنر یوکے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے سلسلے میں دونوں ممالک کے وفود کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں وفد نے پاکستان ہائی کمشنر سے اسپورٹس آرٹ سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.