وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب، اہم اعلان اور فیصلے

22

لاہور16 – جون: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب، اہم اعلان اور فیصلے
پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔مریم نواز شریف
زیرو ٹیکس بجٹ ہے اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ بھی دے رہے ہیں۔ مریم نواز شریف
الحمدللہ،سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ مریم نواز شریف
پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں 100نئے اختراعی پروگرام اور پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ مریم نواز شریف میسر وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف

کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہیں، اس سال گزشتہ برس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔ مریم نواز شریف
700 سڑکیں بن رہی ہیں،12ہزار کلو میٹر تعمیر و توسیع ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ مریم نواز شریف
عید پر صوبہ بھر میں صفائی کا ریکارڈقائم کیا،۔ مریم نواز شریف
ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے۔ مریم نواز شریف
پوری توجہ عوام پر مرکوز ہے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک اتنا بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مریم نواز شریف
دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا یہاں 94نئے پروگرام لیکر آئے ہیں۔ مریم نواز شریف
فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، اس سال سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے۔ مریم نواز شریف
عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے،40ہزار سے زائد گھر 40سال میں بھی نہیں بن سکے۔ مریم نواز شریف
عوام کی خدمت اوربھرپور تبدیلی کے لئے وقت بہت کم ہے۔ مریم نواز شریف
آئی ایم ایف کی شرائط کو بھی پورا کیا اور 740ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈیلیور کیا۔ مریم نواز شریف
پی آر اے کی ریونیوکولیکشن سے خوش نہیں، بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ مریم نواز شریف
سینئر منسٹر نے رات بھر جاگ کر کام کیا شاباش دیتی ہوں۔ مریم نواز شریف
چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، نواز شریف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔ مریم نواز شریف
عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف
ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں۔ مریم نواز شریف
فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے۔ مریم نواز شریف
2025-26کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگا۔ مریم نواز شریف
صوبائی اسمبلی میں پوری پراگریس پیش کریں گے کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے۔ مریم نواز شریف
ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی سکینڈل نہیں بنا۔ مریم نواز شریف
جو کامیابی ملی اللہ تعالیٰ نے عطا کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔ مریم نواز شریف
عید کے موقع پر ستھرا پنجاب نے ریکارڈ قائم کیے، افسران خود سڑکوں پر نکل آئے، شوق سے کام کیا۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہوچکے ہیں۔ مریم نواز شریف
اقتدار اللہ تعالیٰ کی ا مانت ہے اور مخلوق کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ مریم نواز شریف
سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے۔ مریم نواز شریف
مزدور کو کم از کم اجرت 40ہزار دی جائے،اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائز ہونا چاہیے۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔ مریم نواز شریف
سینئر منسٹر/وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب اور فنا نس منسٹر نے تفصیلی بریفننگ دی

Comments are closed.