گورنر بلوچستان / خضدار اور ژوب وفود، ملاقات
حقوق اور فرائض میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ہر حق کے ساتھ عوام کی خدمت اور معاشرہ کی ترقی کا فرض بھی آتا ہے. ہمیں اپنے ذمہ دار افراد میں فرض کا احساس اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے جنکی وہ خدمت کرتے ہیں۔ آپ ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ بلوچستان کیلئے کوشش کریں جہاں ہر بچے کو معیاری تعلیم میسر ہو، ہر مریض کو بروقت طبی سہولیات میسر ہو اور ہر شہری کے مسائل کو غور سے سنا اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے.
کوئٹہ 16 جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حقوق اور فرائض میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ہر حق کے ساتھ عوام کی خدمت اور معاشرہ کی ترقی کا فرض بھی آتا ہے. ہمیں اپنے ذمہ دار افراد میں فرض کا احساس اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے جنکی وہ خدمت کرتے ہیں۔ ہم ایسی متوازن اور مساوی ترقی پر یقین رکھتے ہیں جہاں ہمارے صوبے کے ہر علاقے کو وہ توجہ ملے جس کا وہ مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق میئر خضدار میر رحیم کرد اور پاکستان مسلم لیگ ژوب کے رہنماء نصیب اللہ خان بادینزئی کی قیادت میں وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران کیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جب تک ہم ہر تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بنیادی سہولیات کو یقینی نہیں بناتے، ہم بڑے شہروں میں اپنے صحت اور تعلیمی اداروں پر بوجھ ڈالتے رہیں گے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اس خلا کو پُر کریں کہ ہم اساتذہ اور ڈاکٹروں کو دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں لائیں تاکہ وہ وقار کے ساتھ خدمت کریں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہم ایک ایسے ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ بلوچستان کیلئے کوشش کریں جہاں ہر بچے کو معیاری تعلیم میسر ہو، ہر مریض کو بروقت طبی سہولیات میسر ہو اور ہر شہری کے مسائل کو غور سے سنا اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ سردست ایک صحتمند اور محفوظ معاشرہ کی تشکیل اشد ضروری ہے کیونکہ خدمت خلق محض ایک کام نہیں بلکہ خدمت اور ترقی کرنے کی ایک دعوت ہے. خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہم اس وژن کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
Comments are closed.