اوستہ محمد میں PTCL کی لوٹ مار، عوام دو ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں،
اوستہ محمد شہر میں PTCL کی ناقص ترین سروس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے بلکہ کھلے عام عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ ہر گلی، ہر سڑک اور ہر دیوار پر “ایک پیئر، ہر مہینے ٹیکس” کے اشتہار تو آویزاں ہیں، لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ صارفین سے ہزار روپے کا پیکیج لے کر چھ ماہ میں اس کی قیمت 1800 روپے تک پہنچا دی گئی ہے – وہ بھی بغیر کسی بہتری یا سہولت کے!
حیرت انگیز طور پر، پورے اوستہ محمد شہر اور اردگرد کے علاقوں میں PTCL نے صرف دو ملازم رکھے ہیں، جو کسی صورت بھی اس پورے ضلع کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے۔ جب سروس بند ہو جائے یا لائن خراب ہو، تو نہ شکایت کا کوئی نظام ہے، نہ کوئی جواب دہ ادارہ۔
یہ سب کچھ جان بوجھ کر، منظم طریقے سے کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو مالی اور ذہنی دونوں طرح سے نقصان پہنچایا جائے۔ یہ کسی سروس کا نام نہیں، یہ کھلی لوٹ مار ہے!
ہم حکامِ بالا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس عوام دشمن رویے کا فوری نوٹس لیا جائے، PTCL کی ناقص سروس کو بہتر بنایا جائے، اور اس لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.