مجموعی طور پر، موجودہ عالمی تناظر میں واشنگٹن کی بےاطمینانی اور داخلی دباؤ نمایاں ہو چکے ہیں،عمران ساحر 

20

مجموعی طور پر، موجودہ عالمی تناظر میں واشنگٹن کی بےاطمینانی اور داخلی دباؤ نمایاں ہو چکے ہیں،عمران ساحر 

راولپنڈی (بیورو رپورٹ ) تفصیلات کے مطابق  عمران ساحر خان مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان نظرياتی پارٹی نے کہا ہے کہ ایک طرف مارکو روبیو یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ امریکہ اس جنگ کا براہِ راست فریق نہیں ہے، جبکہ دوسری طرف رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں اُن کا انداز ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ بالواسطہ طور پر اس تنازع میں امریکی کردار کو تسلیم کر رہے ہوں — گویا کسی شرارت پر فخر کا اظہار کر رہے ہوں حالیہ دنوں میں وہ خود بھی اس بگڑتی صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے بار بار یہ دہرا چکے ہیں کہ “جنگ رکنی چاہیے” — صرف چند گھنٹوں کے دوران یہ جملہ وہ چار مرتبہ دہرا چکے ہیں، جو ان کی بےچینی کی عکاسی کرتا ہےادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس معاملے میں تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں۔ نہ ان کی طرف سے کوئی واضح مؤقف سامنے آیا ہے، نہ کوئی عملی سیاسی قیادت۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ کی مجموعی کیفیت میں الجھن، بےیقینی اور داخلی بےچینی صاف محسوس کی جا سکتی ہےمجموعی طور پر، موجودہ عالمی تناظر میں واشنگٹن کی بےاطمینانی اور داخلی دباؤ نمایاں ہو چکے ہیں، جو اس پورے تنازع پر اس کے اثرانداز ہونے کی صلاحیت کو محدود کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Comments are closed.