حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری
حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری
ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچے
اتوار 15 جون کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے
آج اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اتریں گی

آج اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آئے گی۔
عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری
واپسی کو مزید ہموار بنانے کے لیے حجاج کرام دیئے گئے نظم و ضبط کا خیال رکھیں: ترجمان
حجاج کرام اپنے سامان کا وزن فضائی ٹکٹ پر درج مقررہ حد کے مطابق رکھیں: ترجمان مذہبی امور
رش کے باعث سعودی ایئرپورٹ پر اپنی پرواز سے 6 سے 8 گھنٹے پہلے پہنچیں
Comments are closed.