ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ”زہرو سے ہیرو” ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

19

کوئٹہ، 14 جون: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ”زہرو سے ہیرو” ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ مہم بلوچستان بھر، بالخصوص کوئٹہ میں 16 جون سے شروع کی جا رہی ہے، جس کے دوران 2 لاکھ 53 ہزار بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔یہ ٹیکے نوزائیدہ بچوں سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائے جائیں گے، تاکہ ان کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر) حمزہ انجم، ڈپٹی پروانشل کوآرڈینیٹر ای پی آئی ظفر خوستی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر شاھد، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صفدر زرکون، مولانا انورالحق حقانی، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر محمد آصف، سینئر کمیونیکیشن بلاک آفیسر زبیح اللہ سمیت دیگر متعلقہ ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ”زہرو سے ہیرو” مہم بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی و محکمہ صحت کی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں تاکہ ہر بچہ حفاظتی ٹیکوں سے مستفید ہو سکے۔

Comments are closed.