پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد

20

پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد

مورخہ 14جون 2025: پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے گڈانی(بلوچستان) کے علاقے میں چھپائی گئی 500 كا ٹنوں میں اعلی کوالٹی کی 13000 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔خدشہ ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا نی تھی۔

پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ مذکورہ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل آفیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

Comments are closed.