جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کے امیر مولانا سید ارشد شاہ، جنرل سیکریٹری مولانا محمد انور سمالانی، مولانا عبدالصمد شاہوانی، مولانا حافظ محمد یعقوب کھوسہ، مولانا عبدالکریم جتوئی اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں جمعیت علماء اسلام کے دیرینہ اور مخلص ساتھی، بزرگ شخصیت،حاجی گل محمد گویا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

19

رہنماؤں نے کہا کہ حاجی گل محمد گویا مرحوم ایک خوش اخلاق، دیندار، اور باعمل انسان تھے،مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو دینی حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ جماعت کے بزرگوں میں سے تھے۔ان کی سادگی، خلوص، اور استقامت کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حاجی گل محمد گویا مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
(جاری کردہ:ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی )

Comments are closed.