ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ 12 جون 2025:۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا- جس میں شہر بھر میں تعلیمی اداروں کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) محمد وقار کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (صدر)، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کے علاوہ ڈی ڈی او چلتن ٹاؤن، زرغون ٹاؤن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ کے تمام فنکشنل (فعال) اور نان فنکشنل (غیر فعال) اسکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں خاص طور پر ان اسکولوں پر بات کی گئی جو قبضہ شدہ ہیں، جن کی عمارتیں موجود نہیں یا جن کی کارکردگی صفر ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ایسے تمام اسکولوں کا مکمل اور جامع ڈیٹا جلد از جلد ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا جائے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ جن اسکولوں پر غیر قانونی قبضہ ہے، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں خالی کروایا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) اور اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن کے تمام سرکاری اسکولوں کا دورہ کریں، ان کے مسائل کا جائزہ لیں اور فوری طور پر حل یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم بنیادی انسانی حق ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کو فعال بنانا اور طلبا کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ باقاعدگی سے اسکولوں کی نگرانی کریں اور پیش رفت رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں تاکہ شہر کے تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا سکے۔
Comments are closed.