آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم ومنگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کی یونین کونسل فیض پور شریف کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد کے گھر آمد۔انہیں عید کی مبارکباد دی
میرپور/چکسواری(پی آئی ڈی)11جون- آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم ومنگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کی یونین کونسل فیض پور شریف کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد کے گھر آمد۔انہیں عید کی مبارکباد دی. اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگوکی۔
چوہدری ساجد نے یونین کونسل فیض پورشریف کے اندر تعمیراتی کام کرانے پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کا شکریہ ادا کیا
بالخصوص فرسٹ ایڈ پوسٹ ڈھانگری بالا، ڈھانگری بہادر اور بیسک ہیلتھ یونٹ بوعہ کے اندر ڈاکٹرز کی آسامیاں دینے پر بھی شکریہ ادا کیا اور چکسواری کے اندر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے پران کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر فیض پور شریف چوہدری خوشنود علی بھی موجود تھے۔
Comments are closed.