بجلی قوم کی امانت ہے اس کاغیر قانونی استعمال اخلاقی اور قانونی جرم ہے, مولابخش سولنگی

20

بجلی قوم کی امانت ہے اس کاغیر قانونی استعمال اخلاقی اور قانونی جرم ہے, مولابخش سولنگی
سب ڈویژنل آفیسر، کیسکو سبی

سبی(نامہ نگار /رئیس علی) مولابخش سولنگی سب ڈویژنل آفیسر، کیسکو، سبی نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی زحمت سے بچتے ہوئے فوری طور پر اپنے بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی کی یقینی بنائیں بقایاجات کی وصولی کے لیےسبی میں گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا سرکاری۔غیر سرکاری ۔محکموں سمیت ۔گھریلو ۔تجارتی و صنعتی۔کمرشل صارفین کے کنیکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جائیں گے جبکہ حسب ضرورت صنعتی اور گھریلو صارفین محلوں اور دیہاتوں کے ٹرانسفارمرز بھی اتارے جاسکتے ہیں، صارفین کو بجلی کے واجبات جمع کرانے کےلئے (کیسکو) نے پہلے صارفین کو نوٹس جاری کئے تھے عدم ادائیگی پر ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ جو صارفین اپنے بجلی کے موجودہ بل اوربقایاجات بروقت ادانہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری اورغیر سرکاری محکموں سمیت گھریلو، تجارتی و صنعتی اور کمرشل صارفین پر کیسکو کے لاکھوں روپے واجبات ہیں بجلی کے صارفین کو پیشگی اطلاع دی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ زحمت سے بچنے کے لئے اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو ممکن بناسکے، مولابخش سولنگی سب ڈویژنل آفیسر، کیسکو سبی نے اُن تمام نادہندہ سرکاری، نجی، گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور زرعی صارفین اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ موجودہ بل کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی فوری طورپر جمع کرائیں جس کے بعد بل جمع نہ کرانے کی صور ت میں کیسکو بلا تفریق اُن کے بجلی کے کنکشنز منقطع کرے گی اور کیسکو کسی بھی نادہندہ صارف کے کنکشن منقطع ہونے یا مزید کسی زحمت یا پریشانی کی ذمہ دارنہیں ہوگی، مولابخش سولنگی سب ڈویژنل آفیسر، کیسکو سبی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کی بجلی کی جائز شکایت کو سننے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے میرے دفتر کے دروازے دفتری اوقات میں کھلے رہتے ہیں صارفین کے مسائل سن کر ان کی شکایات دور کرنے کی بھر پور کوشش کیجاتی ہے صارفین کو بھی چاہئے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی اور بے دریغ استعمال سے گریز کریں،مولا بخش سولنگی ایس ڈی او کیسکو سبی

Comments are closed.