وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان بی رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

22

کوئٹہ، 11 جون: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان بی رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کو ایک قابل، مدبر اور درد دل رکھنے والا منتظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی رند اپنی نرم خوئی، فہم و فراست اور معاملہ فہمی کے باعث ہر دلعزیز شخصیت تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے بلوچستان میں امن، ترقی اور بہتر گورننس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

Comments are closed.