ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر چوہدری حق نواز نے تمباکو پروڈکشن کی بیرون ضلع منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی

21

بھمبر(پی آئی ڈی) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر چوہدری حق نواز نے تمباکو پروڈکشن کی بیرون ضلع منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محکمہ ان لینڈ کی تحریک پرحکمنامہ جاری کرتے ہوئے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے حکم میں کہاگیاہے کہ ضلع بھمبر میں قائم تمباکو و سگریٹ فیکٹری مالکان تمباکو پراڈکٹس کو پنجاب منتقل کرتے ہیں،خفیہ رستوں و خلاف ضابطہ نقل و حرکت کرتے ہیں جسکا سدباب ضروری ہے جسکے پیش نظر کاروائی کی جارہی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ کیاجارہاہے جو شخص اسکی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف تحت ضابطہ سخت کاروائی عمل میں لائیں گے

Comments are closed.