سابق صدر چیمبر آف کامرس و سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور آزاد جموں کشمیر صہیب سعید چوہدری کا فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میرپور کا دورہ

21

میرپور(پی آئی ڈی)05جون- سابق صدر چیمبر آف کامرس و سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور آزاد جموں کشمیر صہیب سعید چوہدری کا فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میرپور کا دورہ. منصوبے کو پائیدار بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میرپور کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کے لیے سماجی، کاروباری اور عوامی حلقوں کی دلچسپی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ممتاز کاروباری،سیاسی شخصیت و سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میرپور آزاد کشمیر سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور آزاد کشمیر صہیب سعید چوہدری نے معروف قانون دان راجہ جنید ایڈووکیٹ کے ہمراہ فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔دورے کے دوران صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور ڈاکٹر طاہر محمود سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈائیلاسز سنٹر کی بہتری، فعالیت، توسیع اور مریضوں کو مزید سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔صہیب سعید چوہدری نے سنٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی بے لوث خدمت کا عظیم منصوبہ قرار دیا اور اس کے استحکام و پائیداری کے لیے چیمبر آف کامرس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے مستقبل میں گردوں کی پیوند کاری جیسے بڑے منصوبے کے آغاز کے لیے ممکنہ وسائل اور تجاویز بھی پیش کیں۔ڈاکٹر طاہر محمود نے مہمانوں کو انجمن فلاح و بہبود انسانیت کی 22 سالہ خدمات، بالخصوص فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر کے قیام و تسلسل کے پس منظر اور موجودہ کارکردگی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کی کوشش ہے کہ بغیر کسی امتیاز کے ہر مریض کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر صہیب سعید چوہدری نے عوام علاقہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس انسان دوست منصوبے میں بھرپور شرکت کریں اور زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں تاکہ یہ منصوبہ مزید وسعت اختیار کر سکے۔دورے کے دوران ایڈمن آفیسر ماجد عبدالمنیر، جہانگیر مغل اور نوازش عباس شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے انتظامی معاملات پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کو سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کروایا۔

Comments are closed.