ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا

16

میرپور(پی آئی ڈی)05جون- ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ایس پی میرپور، ڈی ایس پی/پی ڈی ایس پی صاحبان اورجملہ افسران مہتمم تھانہ جات ضلع میرپور و پراسیکیوشن انسپکٹران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ مابعد ایس ایس پی میرپور ضلع ہذا کی اوور آل کرائم کی صورتحال، ٹریفک کی روانی اور جملہ افسران و تفتیشی سٹاف کی انفرادی و اجتماعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ دوران میٹنگ ضلع میرپور میں امن و عامہ کی صورتحال کو یقینی بنانے بالخصوص عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پرضروری حفاظتی و سیکورٹی انتظامات و اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ شعبہ پیروی مقدمات کا بھی انفرادی و اجتماعی کارکردگی کی نسبت بھی جائزہ لیا گیا اور درپیش مسائل اور ان کے تدارک کیلئے مختلف نقاط زیر بحث لائے گئے۔ایس ایس پی میرپور نے عید الاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کی نسبت اہم احکامات جاری کئے،جس میں پارکس کے علاؤہ دیگر تفریحی مقامات پر عوام الناس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے، انٹری پوائنٹس پر موثر چیکنگ پڑتال، مساجد و دیگر اہم مقامات/تنصیبات کی حفاظت، گشت کے نظام کو بہتر کرنے، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد،سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ خود احتسابی کے عمل کو بھی موثر و فعال بنانے کے حوالہ سے جملہ افسران کو ہدایات و احکامات جاری کئے گئے۔ ٹریفک پولیس اور جملہ افسران مہتمم تھانجات کو ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے،روڈ حادثات میں کمی لانے کی نسبت ہدایات دیتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے ڈرائیور حضرات اور ون ویلنگ کیلئے موٹرسائیکل تیار کرنے والے مکینکس کے خلاف موثر کارروائی ضابطہ عمل میں لانے کی نسبت بھی احکامات جاری کئے گئے۔علاوہ ازیں ایس ایس پی میرپور نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے، تھانجات پر آنے والے سائلان سے رویہ کو مزید بہتر بنانے اور انہیں درپیش مسائل کے فوری حل کی نسبت تاکید کی۔میٹنگ کے آخر میں ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے ضلع ہذا کی سیکورٹی اور اوورآل صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے، جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے حامل عناصر کے خلاف بلا امتیاز و تفریق کے کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم کو بھی مقدمات کی مزید موثر پیروی عمل میں لانے کی نسبت ضروری ہدایات جاری کیں۔

Comments are closed.