ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد کی سربراہی میں عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

21

گلگت- ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد کی سربراہی میں عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ جسمیں صفائی ، مویشیوں کے لئے منڈیوں میں انتظامات، سیکورٹی پلان، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی، نمازیوں کے لئے انتظامات ، ٹریفک پلان اور اہم سیاحتی مقامات میں انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ہدایت جاری کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات/آلائشوں کو بروقت تلف کرنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور تمام مساجد عیدگاہوں کے حوالے سے بھی سیکورٹی پلان کو فائنل کیا جائے۔انہوں نے محکمے ویسٹ منیجمنٹ، پانی و بجلی و دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ عید کے موقع پر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوئے عوام کو ریلیف مہیا کریں۔ انہوں نے ٹوریسٹ پولیس کی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کے ہدایت بھی جاری کر دی۔اجلاس میں تینوں ڈویژنز کے کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز شریک تھے۔

Comments are closed.