شندور فیسٹیول کے انتظامی امور اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شندور پولو گراؤنڈ میں چترال اور گلگت بلتستان کے عسکری اور انتظامی افسران کا ایک رابطہ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا

19

شندور فیسٹیول، مشترکہ انتظامات پر اتفاق، بہترین انتظامی اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شندور فسٹیول دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان بھائی چارے اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا
تفصیلات کے مطابق شندور فیسٹیول کے انتظامی امور اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شندور پولو گراؤنڈ میں چترال اور گلگت بلتستان کے عسکری اور انتظامی افسران کا ایک رابطہ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔ مشترکہ اجلاس میں چترال کی طرف سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بلال، ڈپٹی کمشنر غذر جبیب الرحمن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین شیر افضل، ڈپٹی کمشنر چترال گلگت بلتستان سکاوٹس کے افسران اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ شاہ محمد سمیت عسکری و انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران انتظامی و سیکیورٹی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ درپیش چیلنجز اور خامیوں کی نشاندہی کی گئی اور دونوں جانب سے ان امور کو مشترکہ طور پر خوش اسلوبی سے نمٹانے اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید برآں، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا کہ شندور فیسٹیول 2025 کو اس قدر مؤثر اور بہترین انداز میں منظم کیا جائے گا کہ یہ نہ صرف گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ خطے میں روایتی فری اسٹائل پولو کو فروغ دے گا اور دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان بھائی چارے اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

Comments are closed.