عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ضلع گوادر میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے جانوروں پر ٹک مار اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
گوادر:04جون2025: عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ضلع گوادر میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے جانوروں پر ٹک مار اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر گوادر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں گوادر، پسنی اور اورماڑہ کی بکرہ منڈیوں میں جاری ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر صابر علی نے بتایا کہ کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو ٹِک (چیچڑ) کے ذریعے جانوروں اور انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے، خصوصاً قربانی کے جانوروں کے ذریعے اس کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی تناظر میں حکومت بلوچستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے ضلع بھر میں جانوروں پر اسپرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسپرے مہم عیدالاضحی تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی، اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانور خریدنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ جانوروں پر اسپرے کیا گیا ہو۔ عوام تعاون کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے مکمل تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
یہ اقدام نہ صرف عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ محفوظ قربانی کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
Comments are closed.