قومی احتساب آرڈیننس 1999 سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل افس نزد لال مسجد اسلام اباد میں ہوگی
قومی احتساب آرڈیننس 1999 سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل افس نزد لال مسجد اسلام اباد میں ہوگی- نیب قوانین کے تحت پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی غیر منقولہ جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے
نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ افس پلاٹ نمبر 7 ای پارک روڈ بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی ,
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ افس ٹو پلاٹ نمبر 7 ڈی پارک روڈ بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی، روبیش مارکی اور لان ، بحریہ گارڈن سٹی نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس بحریہ ٹاؤن اسلام اباد،
ارینہ سینما پلاٹ نمبر 984 بورڈ اے بحریہ ٹاؤن فیز فور راولپنڈی، سفاری کلب پلاٹ نمبر 27 سفاری ولاز ون بحریہ ٹاؤن راولپنڈی شامل ہیں
خریداری میں دلچسپی لینے والوں کے لیے نیلامی سے دو روز قبل ریجنل نیب افس نزد لال مسجد اسلام اباد میں بریفنگ کا اہتمام-
Comments are closed.