محکمہ جیل خانہ جات گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
گلگت۔ محکمہ جیل خانہ جات گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا- جس میں مختلف افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نئے رینکس تفویض کی گئیں۔تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان شجاع عالم تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی رینج مرزا حسن، ڈپٹی سیکریٹری پی اینڈ پی مرزا یعقوب، نے محمد عقیل کو سینیئر سپرنٹنڈنٹ جیل پختون ولی، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل استور نثار احمد ڈسٹرکٹ جیل چلاس رینک لگایا گیا۔تقریب میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل محمد سلیم، سابق اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ غلام حسن سمیت محکمہ کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔آفسران کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ وہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے۔
Comments are closed.