ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت ای پی آئی (EPI) ٹیکہ جات سے متعلق ماہانہ جائزہ اجلاس ڈی ایچ او آفس تربت میں منعقد ہوا

21

تربت 03 جون 2025: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت ای پی آئی (EPI) ٹیکہ جات سے متعلق ماہانہ جائزہ اجلاس ڈی ایچ او آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او عبدالعزیز بلوچ، WHO کے ضلعی سرویلنس آفیسر ڈاکٹر ارسلان بلوچ سمیت محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں  ضلع کیچ میں جاری حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مؤثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‘بگ کیچ اپ پروگرام’ کے تحت پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگانے کی جامع منصوبہ بندی بھی کی گئی اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے دس ویکسینیٹرز کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے موٹر سائیکلیں فراہم کیے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر نبھا سکیں۔

Comments are closed.