ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع کیپٹن ابرار اعظم نے کہاہے کہ جنگ ہو یا امن شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کے لئے ضروری ہے

20

میرپور(پی آئی ڈی)03جون- ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع کیپٹن ابرار اعظم نے کہاہے کہ جنگ ہو یا امن شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کے لئے ضروری ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنے کے بعد کسی بھی قسم کی ہنگامی حالات کے دوران لوگوں کو ابتدائی امداد فراہم کرسکیں گے۔مسٹ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا شہری دفاع کی عملی تربیت کا اہتمام کروانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹریکل و مکینیکل کے طلبہ و طالبات کو شہری دفاع کی طرف سے دی جانے والی عملی تربیت کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہری دفاع کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران و طلبہ کو ابتدائی فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ و ریسکیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ کیسے دوران جنگ، حادثہ یا کسی بھی قسم کی ہنگامی حالات کے دوران خود کو یا دوسروں کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع کیپٹن ابرار اعظم نے شرکاء سے خطاب میں محکمہ شہری دفاع کی اہمیت کو اجاگر کیااور کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران محکمہ شہری دفاع کی کارکردگی نہایت ہی احسن رہی ہے۔ شہری دفاع کے رضا کاروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا ہے۔بھارت کی طرف سے گرائے جانے والوں بموں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ آزاد کشمیر بھر میں ہونے والی سرکاری و نیم سرکاری تقریبات کی کلیئرنس بھی شہری دفاع کے ذمہ ہے۔تقریب کے آخر میں تربیتی سیشن کے انعقاد کرانے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت فیکلٹی ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

Comments are closed.