آل گورنمنٹ ایمپلائزکوارڈینیشن کونسل ضلع شانگلہ کے چیئرمین محمد اسلام یوسفزئی نے سوات تعلیمی بورڈکی ناقص امتحانی انتظامات اور کارگردگی پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ سوات بورڈ کے نا اہل افسران کس کارکردگی کی بنیاد پر امتحانی عملے کو نواز رہے ہیں

18

شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائزکوارڈینیشن کونسل ضلع شانگلہ کے چیئرمین محمد اسلام یوسفزئی نے سوات تعلیمی بورڈکی ناقص امتحانی انتظامات اور کارگردگی پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ سوات بورڈ کے نا اہل افسران کس کارکردگی کی بنیاد پر امتحانی عملے کو نواز رہے ہیں۔ سوات بورڈایک جاگیردارانہ انتظام کے طورپرچل رہا ہیں۔کارکردگی ناقص ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔سوات تعلیمی بورڈشانگلہ کے اساتذہ کی تذلیل بند کریں۔روایہ درست نہ کیاگیاتوشانگلہ کے اساتذہ بائیکاٹ کرکے ان کے خلاف شانگلہ کے تعلیمی حلقوں،طلبہ اور عوام کیساتھ سڑکوں پرہونگے۔ چیئر مین اگیگا شانگلہ محمداسلام کامزیدکہناتھاکہ سوات تعلیمی بورڈانتظامیہ اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈال کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہیں۔حالیہ میٹرک اور ایف ایس سی کے امتحانات میں جو ناقص انتظامات تھے اسکی مثال نہیں ملتی۔اگیگا شانگلہ بورڈ کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔شانگلہ اور بونیر کے امتحانی ہالوں میں اساتذہ کی تضحیک اور تذلیل کرکے سازش کے تحت مخصوص لوگوں کو نوازنا قابل مذمت اقدام ہے۔جسکی اس وقت تک مخالفت کی جائے گی جب تک سوات بورڈ قبضہ مافیا اپنا رویہ درست نہ کر لے۔

Comments are closed.