ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

17

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں13 گٹکا فروش ملزمان گرفتار، مقدمات درج- 1915 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (مکلی، ٹھٹہ، گھارو، ساکرو، جھمپیر اور جھرک پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 13 گٹکا فروش ملزمان احمد ولد عبدالقادر بارچ، سبحان علی ولد ادریس بارچ، صفر ولد یونس شورو، اسد ولد عبدالغفور خاصخیلی، دلدار ولد محمد جمن سمیجو، احسان رضا ولد محمد اقبال راجپوت، عبدالغفور ولد محمد حسین بروہی، سجاد ولد مجنوں ھیجب جاکھرو، احسان ولد اگاریو ببر، فیروز ولد بلاول شیخ، صدام ولد محمد ایوب پلیجو، اختیار ولد نور محمد بروہی اور خرم ولد محمد ھارون میمن کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1915 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.