جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے وفد نے ضلعی آمیر مولانا عبدالمنان صاحب کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر چمن جناب امتیاز بلوچ ،لیویز ہیڈکوارٹر انچارج محمد حنیفیاءسے ملاقات کی
چمن: 2 جون، جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے وفد نے ضلعی آمیر مولانا عبدالمنان صاحب کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر چمن جناب امتیاز بلوچ ،لیویز ہیڈکوارٹر انچارج محمد حنیفیاءسے ملاقات کی
ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی امان اللہ صاحب، تحصیل صدر مولانا مفتی محمد قاسم صاحب، تحصیل سٹی کے امیر مولانا شمس اللہ صاحب، ضلعی سیکرٹری مالیات مفتی سمیع اللہ صاحب ، ضلع پریس سیکرٹری عبدالوارث جانثار ، نائب امیر ضلع چمن مولانا محمد میر صاحب، ضلع سالار حافظ ایوب ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ عبد الرازق ، ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر بلال احمد ، حافظ نسیم سمیت دیگر جماعتی ذمہ داران شریک تھے۔
ملاقات میں جمعیت علماء اسلام چمن کے نائب امیر مولانا حافظ گل صاحب پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سےمختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا
وفد نے اس واقعے کی ضلعی انتظامیہ کے خاص ایکشن نہ لینے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے، اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے ادارے کی جانب سے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوئی بروقت مکمل کرلینگے
جاری کردہ ضلعی پریس سیکرٹری عبدالوارث جانثار
شائع کردہ کوآرڈینیٹر بلال احمد

Comments are closed.