حکومتِ بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور گوادر-لسبیلہ لائیولی ہُڈ پراجیکٹ کے اشتراک سے ایک روزہ آگاہی و مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

22

گوادر02جون: حکومتِ بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور گوادر- لسبیلہ لائیولی ہُڈ پراجیکٹ کے اشتراک سے ایک روزہ آگاہی و مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا عنوان تھا

“کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی، جینڈر ایکوئلٹی و ویمن ایمپاورمنٹ پالیسی، اور بلوچستان یوتھ پالیسی”۔
ورکشاپ کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گل محمد مینگل تھے، جنہوں نے افتتاحی خطاب کیا۔
ورکشاپ میں پروگرام اسپیشلسٹ آصف لہڑی، جینڈر و یوتھ پالیسی کے ریسورس پرسن احمد جان بلوچ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل افضل شہزادہ، این آر ایس پی کے نمائندے پیر جان بلوچ، مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز اور متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ڈائریکٹر گل محمد مینگل نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو گراس روٹ سطح تک مؤثر اور متحرک بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کی بنیاد مقامی کمیونٹی ہونی چاہیے اور عوام کی شمولیت ہی اچھی حکمرانی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورننس میں شفافیت، جوابدہی (Accountability)، صلاحیتوں کی تعمیر (Capacity Development) اور سماجی و معاشی تبدیلی (Transformative Reform) جیسے عناصر کو فروغ دے کر دیرپا ترقی کا راستہ اپنایا جا سکتا ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی نمائندوں کی بہتر تربیت، مؤثر پالیسی سازی اور عوامی شمولیت ہی مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ہے۔

Comments are closed.