کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری مختارحسین نے ممتاز پروفیسر پرنسپل راجہ بڈھے خان بوائزگورنمنٹ کالج سماہنی پروفیسرراجہ افتخاراحمدخان کی محکمانہ ریٹائرمنٹ پر خراج عقیدت پیش کیا
یکم جون- سماہنی(پی آئی ڈی)۔ کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری مختارحسین نے ممتاز پروفیسر پرنسپل راجہ بڈھے خان بوائزگورنمنٹ کالج سماہنی پروفیسرراجہ افتخاراحمدخان کی محکمانہ ریٹائرمنٹ پر خراج عقیدت پیش کیا، کمشنرمیرپور نے کالج پرنسپل وسٹاف کو سلام عقیدت پیش کیا جو ایل او سی کے قریبی جنگی حالات میں دشمن کے خلاف سیسپہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ۔کمشنرمیرپورنے کہاکہ تعلیم کے شعبہ میں ہمیشہ روشن ستاروں کو یادرکھاجاتاہے جو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں دن رات محنت کرکے ریاستی ترقی میں کردار اداکرتے ہیں۔حکومت آزادکشمیرمحکمہ تعلیم کے برائٹ سٹار پروفیسرافتخاراحمدخان کی تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز،سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال خان،ڈویژنل ڈایریکٹر کالجز و دیگر شریک ہوئے۔شرکاء نے سکبدوش ہونے والے نامور پروفیسرراجہ افتخار احمدخان کو الوداعی تحائف پیش کرتے ہوئے آئندہ زندگی میں نیک خوائشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.