ٹھٹہ پولیس کا گٹکا اور منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن
ٹھٹہ پولیس کا گٹکا اور منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن
گٹکا فیکٹری برسٹ، 5 دیسی شراب بھٹیاں برسٹ اور 4 چرس کے اڈوں پر چھاپہ
1 گٹکا فروش، 3 منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار
2 مکسنگ اور پیکنگ مشین، 4 رول پنی، 5 کلو تمباکو پتی، 500 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ایس ڈی پی او ٹھٹہ ڈی ایس وحید بیگ لاڑک کی سربراہی میں ٹھٹہ اور مکلی میں منشیات فروشی اور گٹکا فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران شاھنواز بروہی اور دائود بروہی کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب کارروائی کرکے 1 ملزم عبد الحمید ولد صدیق بروہی کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوران کارروائی پولیس نے گٹکا فیکٹری سے 2 مکسنگ اور پیکنگ مشین، 4 رول پنی، 5 کلو تمباکو پتی اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرلیا
منشیات فروش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے عالم چانگ اور مدعو پٹھان کے منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کے فرائض میں مداخلت کرکے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ عالم چانگ کے اڈے سے 2 موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے۔
منشیات فروش حیدر شاہ کے منشیات کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ریحان ولد مراد شاہ، میر حسن ولد علی محمد منگنھار اور زوھیب ولد عبد الواحد سموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس کے علاؤہ تھانہ مکلی کی حدود میں عبدو گندرو، رضا گندرو، عباس گندرو، پھل گندرو، بشیر گندرو، عزیز بروہی اور انور خشک کے اڈوں / دیسی شراب کی بھٹیوں کو مسمار کرکے ملزم عبدو ولد حاجی گندرو کو 1 ڈرم، 1 ٹین اور 35 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا، مزید ملزمان فرار ہوگئے۔
ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.