
چائنا یکم جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غورگئی کے قریب منگلہ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے سردار سلام خان بازئی اور عبدالنافع خان بازئی کے جاں بحق ہونے اور دیگر ساتھیوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی اور ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔




