وزیراعظم سے جاپان انٹر نیشنل تعاون ایجنسی کے صدر کی ملاقات ، دوطرفہ ًتعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

0 36

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کے صدر شنیچی کی تاؤ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ جمعہ کو ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کی مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر وترقی کے ضمن میں تعاون کو سراہا۔۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.