ناگ ضلع واشک میں ٹر یفک حا دثہ 2افراد جاں بحق 4افراد زخمی
پنجگور ( این این آئی) ناگ ضلع واشک میں ٹر یفک حا دثہ 2افراد جاں بحق 4افراد زخمی تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے ناگ میں دو گاڑیوں میںٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت ابوبکر نامی شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 4افراد محمد نعیم عامر اور اکمل نامی زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق جاںبجق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق قلات اور پنجگور سے ہے جاں بحق اور زخمیوں کو طبی امدا د کے بعد پنجگور کے لئے روا نہ کر دیا گیا