بلاول بھٹو زرداری کا کیماڑی میں گیس کے اخراج کے معاملے پر اظہار تشویش

0 36

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیماڑی میں گیس کے اخراج کے معاملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ گیس اخراج سے متاثر ہونے والوں کو مفت طبی سہولیات دی جائیں۔ ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گیس اخراج سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ گیس اخراج سے متاثر ہونے والوں کو مفت طبی سہولیات دی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ کے پی ٹی حکام کو حقائق عوام کے سامنے لانا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ کے پی ٹی حکام کی جانب سے گیس اخراج کے معاملے پر پردہ ڈالنا برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.