افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے، وزیر خارجہ

0 39

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے،پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر قائم ہے،افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور افغانستان معاشرے میں بحالی کے لیے عالمی تعاون کی اشد ضرورت ہے،افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا حالیہ اقدام خوش آئند ہے جس سے ان کی معاشی ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔ پیر کو پاکستان میں 40 برس سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 40 سال سے 30 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کو اس برس بھی کانفرنس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر قائم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آج بھی 30 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں اور یہ کوششیں مہمان نوازی کے اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کو صحت، تعلیم اور فنی تربیت کی سہولیات مہیا کرتا آرہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور افغانستان معاشرے میں بحالی کے لیے عالمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان 22 سال کے طویل عرصے تک افغان مہاجرین کا سب سے بڑا میزبان رہا ہے، افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا حالیہ اقدام خوش آئند ہے جس سے ان کی معاشی ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے تمام شرکتداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.