پاکستان کو سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال سے آگاہ کرنا چاہیے، ملیحہ لودھی

0 38

نیویارک (این این آئی)اقومِ متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال سے آگاہ کرنا چاہیے۔سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے ترجیحی ایشوز پر بریف کیا جانا چاہیے اسی حوالے سے اقوم متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر نجم الدین شیخ نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل کے دورے کے دو اہم پہلو ہیں۔انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا ایک پہلو پاکستان کا افغان پناہ گزینوں سے متعلق اقدام ہے، دوسرا پہلو پاکستان کے امن عمل میں کردار سے متعلق ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.