عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا ، ہمیشہ کی طرح اسے کچھ نہیں ملا ، مریم اور نگزیب

0 33

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا لیکن ہمیشہ کی طرح اسے کچھ نہیں ملا ،عمران مافیا بتائے اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پہ کب چھاپہ مارا جائے گا ؟ ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے، عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے، پتہ چلا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے 13 ہزار ارب کا قرضہ کہاں جا رہا ہے، پتہ چل جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے پشاور میٹرو کے 150 ارب کہاں گئے، پتہ چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی، پتہ چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا ، شریف خاندان ، مسلم لیگ ن کو جیلوں میں رکھ کر اٹھارہ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پہ چھاپہ مارے عوام کی لوٹی ہوئی رقم، آٹا ، چینی اور روٹی کا حساب مل جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں روزگار ، کاروبار معیشت تباہ کر دی۔انہوںنے کہاکہ عمران مافیا اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پہ چھاپے مار رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 13 ہزار قرضہ اور پشاور میٹرو کے 150 ارب اپنی جیب میں ڈال لئے اور چھاپے سیاسی مخالفین کے دفتروں پہ ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران مافیا نے عوام کا آٹا ، چینی اور روٹی چوری کر لی اور چھاپے سیاسی مخالفین کے گھروں پہ ؟،عمران مافیا پورا کا پورا غیر قانونی فارن فنڈنگ سے بنا اور چھاپے اور جھوٹے مقدمے سیاسی مخالفین پہ ؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.