حکومت نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

0 27

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز نے کہاہے کہ حکومت نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گزشتہ روز بھی کہا آج بھی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائے ،حکومت نے چند کروڑ ڈالرز کے عیوض آئی ایم ایف کے کورے کاغذ پر دستخط کر دئیے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیراعظم ، وزرا پارلیمنٹ میں آ کر مہنگائی پر بات کرنے کو تیار نہیں ، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں کوئی جواب دینے والا نہیں ۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت مزید مہنگائی کرنے کی تیاری کر چکی ہے ، مہنگائی سے نجات کا راستہ صرف ایک ہے کہ آئی ایم ایف کے عوام دشمن شرائط پر عمل بند کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی عوامی حکومت عالمی ساہوکار سے عوام دشمن پیکیج نہیں لیتی ۔ ترجمان نے کہاکہ خان صاحب نے عوام دشمن آئی ایم ایف پیکیج لے کر ثابت کر دیا کہ یہ سلیکٹڈ ہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.