اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس ،تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی ،اگلی سماعت پر وکیل صفائی جرح جاری رکھیں گے

0 28

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیز خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کے دور ان تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی ،اگلی سماعت پر وکیل صفائی جرح جاری رکھیں گے ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی ۔ دور ان سماعت نیب تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزم سعید احمد خان بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ۔ سعید احمد خان کی عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی تاہم تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی ،اگلی سماعت پر وکیل صفائی جرح جاری رکھیں گے ۔ بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.