بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس آج ہوگا،حکومت اور اپوزیشن نے حکمت عملی تیا ر کرلی
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس آج ہوگا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر اجلاس آج دو پہر دو بجے ہوگا، اجلاس میں حالیہ برفباری اور بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل،کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی ،بلوچستان میں بے پنا ہ مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قلت، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر بحث کی جائیگی ، اسمبلی اجلاس سے قبل منگل کو وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میںاجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی ارکان کو اجلاس میں بھر طریقے سے شرکت یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔