چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال سے جرمن سفیر کی ملاقات ،مختلف امورپر غور

0 26

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال سے پا کستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال نے جرمن سفیر کو پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب کی قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے نمایاں کوششوں سے آگاہ کیا۔ سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے چئیرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے کوششوںکو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.