وزیر اعظم سے فواد چوہدری کی ملاقات ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرفواد چوہدری نے وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبہ کیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیے اور آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلایا جائے ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دھانیوں کے بیان کا جائزہ لیاگیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے۔ وفاقی وزیر نے مطالبہ کیاکہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہئے۔