جعلی اکاؤنٹ کیس،میگا منی لانڈرنگ کیس ، آصف علی زر داری اور فریال تالپور سمیت ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

0 28

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹ کیس،میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زر داری اور فریال تالپور سمیت ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ۔ دور ان سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی ، عدالت نے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ دور ان سماعت سابق صدر آصف زرداری علالت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہوئے،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی منظور کرلیاگیا ۔ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضریاں لگوائی۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ خواجہ انور مجید کہاں ہیں؟ ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ انور مجید کو کراچی سے لانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز کو لکھاہے، زین ملک تمام کیسز میں پلی بارگین کرنا چاہتا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب تمام کیسز میں پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔ وکیل آصف علی زر داری نے کہاکہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عدالت ریفرنسز کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت دے۔ جج احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.