نیب کا نوٹس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں احتجاج کے اعلان کا ردعمل ہے، شیری رحمان

0 32

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیب طلبی کے نوٹس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نیب کا نوٹس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں احتجاج کے اعلان کا ردعمل ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جیسے ہی بلاول بھٹو حکومت کے خلاف کوئی اعلان کرتے ہیں، نیب نوٹس بھیج دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نیب کی ڈوریں ہلاکر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے بہادر لیڈر ہیں، وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ نیب کے پیچھے چھپنے سے عمران خان بچ نہیں سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.