
اسلام آباد (این این آئی)ارمچی سے پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ ہفتہ کو بھی چین سے پاکستان کا براہ راست فضائی آپریشن جاری رہا ،ارمچی سے پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی،108مسافروں کی سکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ 82پاکستانی، 24چینی اور 1 برطانوی شہری چین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا ۔



