حکومت آئندہ 25 سال کیلئے نیا ایل این جی پلان لا رہی ہے، ندیم بابر
اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کہاہے کہ حکومت آئندہ 25 سال کیلئے نیا ایل این جی پلان لا رہی ہے،پاکستان کو ایل این جی کی قیمتوں کا اندازہ دس سال سے تیس سال پیشگی لگانا ہو گا،آئندہ ایک ماہ میں پرائسنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم اعلان ہوں گے۔ جمعہ کو یہاں ایل این جی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت آئندہ 25 سال کیلئے نیا ایل این جی پلان لا رہی ہے،دس سال پہلے 95 فیصد ایل این جی ٹھیکے پر حاصل کی جاتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایل این جی کی قیمتوں کا اندازہ دس سال سے تیس سال پیشگی لگانا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ بجلی سے ایل این جی کی ڈیمانڈ کا صحیح اندازہ لگانا ہو گا،دنیا میں تیس فیصد ایل این جی بجلی کی پیداوار میں استعمال ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2055 تک 45 فیصد بجلی ایل این جی سے پیدا ہو گی، متبادل توانائی بھی بڑھانا ہوگی، آئل اینٰ گیس کلچر کم ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا انرجی سیکٹر پسماندہ ہے ،انرجی سیکٹر ٹرمینل اور سٹوریج بوسیدہ قسم کا ہے،پاکستان کو ایک امپورٹ پائپ لائن بنانالہو گی،یہ منصوبہ بجلی کی سستی پیداوار کیلئے لازمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گیس کیلئے ماہانہ، ششماہی اور سالانہ پلان بنائے گی،ایل این جی کی قیمت بھی کم کرنا ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کی قیمت کے تعین کیلئے موجودہ فارمولے کام نہیں کر رہے ،آئندہ ایک ماہ میں پرائسنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم اعلان ہوں گے