احساس پروگرام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں ہو گا، حکومت کی وضاحت

0 31

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ احساس پروگرام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں ہو گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے کیا مسئلہ ہے؟ بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کیوں کیا جا رہا ہے؟ جس پر وزیر مملکت پارلیمانی امور علی خان نے واضح کیا کہ احساس پروگرام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں ہو گا۔ علی محمد خان نے کہاکہ ہم نے پروگرام کا فنڈ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 190 ارب روپے سے زائد کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.